گلگت انتخابات میں امن امان کی صورتحال بہتر رہی، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز(raja shahbaz) کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں خواتین کا ٹرن آؤٹ زیادہ ہے، انتخابات میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی۔
گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا کہ پُرامن ماحول میں انتخابی عمل مکمل ہوا ہے، میں نے خود پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:تمام مطالبات پور کیئے، مہاجرنشستوں کا فیصلہ بند کمرے میں ممکن نہیں: طارق فضل
راجہ شہباز نے کہا کہ پولنگ ایجنٹوں کو کہا کہ کوئی شکایت ہے تو بتائیں، لیکن انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں۔









