بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوپیک کا یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان متوقع

اوپیک پلس (opec plus)ممالک کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا،سعودی عرب،روس، عراق،کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کےنمائندے شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں جولائی سے یومیہ ایک لاکھ 88ہزاربیرل پیداواربڑھانےکا اعلان متوقع ہے، اوپیک پلس کی جانب سےچارمہینوں میں یہ چوتھا اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایران کیساتھ ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خبرایجنسی کےمطابق زیادہ تراوپیک ممالک آبنائےہرمزکی بندش کی وجہ سے اہداف حاصل نہیں کرسکے، اجلاس میں اوپیک پلس کی مجموعی پالیسی میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں۔