بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے زلز لے(Earthquake) کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

جزیرہ منداناؤ کے قریب 7.8 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے کے قریب آیا۔

فلپائن کے قریب سمندر میں آنے والے ایک طاقتور زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی نے 9، آزاد 5، ن لیگ 3 اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست جیت لی

سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقوں میں 3 میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے بعض حصوں میں 1 میٹر تک لہروں کا امکان ہے۔

حکام نے خطرناک لہروں کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹس جاری کیے اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔