بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عباس عراقچی کا ترک وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) نے کہا ہے کہ انہوں نے ترک وزیر خارجہ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے فون پر الگ الگ بات کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ نے فرانسیسی اور قطری وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات کی گئی۔

مزیدپڑھیں:ایران، تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطری وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔