بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

وزیراعظم(Shehbaz Sharif) کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شامل ہیں، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے آج اجلاس نہیں ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اقتصاد ی کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس کے شیڈول میں شامل نہیں ہے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اب کل بروز منگل ہونے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:میٹا کے اے آئی سمارٹ چشمے: فون کے بغیر اے آئی استعمال کا نیا تجربہ

خیال رہے کہ سالانہ بجٹ برائے 27-2026 جون کی 10 تاریخ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔