لاہور(نیوزڈیسک)، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اپوزیشن کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نےپنجاب کابینہ کی حلف برداری پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ آج کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں،جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا،ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ تریسٹھ وزراء یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔پرویزالٰہی نے کہاکہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہیے۔
جہازی سائز کی کابینہ عدالتی فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ، توہین عدالت لگنی چاہیے، پرویزالٰہی








