بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوست مزاری بزدل،اس کی انتخابی مہم چلانے پر نہایت شرمندہ ہوں،شیریں مزاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ دوست مزاری ایک اور وجہ ہےجس کے باعث تُمن داری نظام کاخاتمہ ہوناچاہیے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے دوست مزاری کے حوالے سے کہاکہ زندگی میں اس شخص نےکبھی کام کیانہیں،استحقاق اسےمیسرہےاورسپریم کورٹ کا فیصلہ تک سمجھنے سےقاصرہے۔اب اس نےعدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے۔اس کی انتخابی مہم چلاکرکہ اس کے پاس پی ٹی آئی ٹکٹ تھا،میں آج نہایت شرمندہ ہوں۔اگرمقصد پر یقین پلس اپنےفیصلوں کو اپنانےکی تم میں ہمت ہےتو سامنےآکر مقابلہ کرو۔تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و محضرات قائدین نےصفِ اوّل میں لڑائی لڑی۔ہم تو محافظین کےنرغےمیں ہونےکےباوجود اپنی کرسی میں دُبک کر بیٹھےنہ ہی خوف سےلرزتےرہے۔