بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور، حسن خیل میں خوارجیوں سے مقابلے میں ایف سی کے 6 اہلکار شہید

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پشاور، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری و دیگر نماز جنازہ میں شریک ہیں۔

پشاور میں حسن خیل کے علاقے میں خوارج سے مقابلے کے دوران ایف سی کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ جن کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے بھی شرکت کی،آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس، آئی جی ایف سی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے،آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور دلاسہ دیا،انہوں نے شہداکے لواحقین کے بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداکے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،‎‎‎شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر ایران کو جواب ضرور دینگے: ڈونلڈ ٹرمپ

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ‎‎‎‎پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد اور یکسو ہے،‎‎‎‎امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر بنائی جائیں گی۔