بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کچی لسی زہرہے ،حکیم نے حیران کن منطق پیش کردی

ماہرصحت نے  نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آم(Mango) غذائیت سے بھرپور پھل ہے اور اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

 طبی ماہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آم کے ساتھ کچی لسی کے استعمال کے حق میں نہیں ہیں، تاہم گرمیوں کے موسم میں سادہ لسی کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آم ایک انتہائی مفید اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں متعدد اہم وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔ آم میں فولیٹ، میگنیشیم اور دیگر ضروری غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کی نشوونما اور صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:سلامتی کونسل اجلاس، پاکستان نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کے فوری سفارتی حل کا مطالبہ کر دیا

ماہرین کے مطابق آم نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے پسند کیا جاتا ہے بلکہ یہ توانائی فراہم کرنے، قوتِ مدافعت بہتر بنانے اور جسم کو مختلف غذائی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں متوازن مقدار میں آم کا استعمال صحت کے لیے مفید ہو سکتا ہے، تاہم اس کے ساتھ صحت بخش مشروبات کا انتخاب بھی ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی اور غذائیت کا توازن برقرار رہے۔