بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت

پنجاب میں کینسر(Cancer) کے مریضوں کو دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ اسپیشل انیشی ایٹو فار کینسر پیشینٹس کے تحت مستحق کینسر کے مریضوں کے لیے سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت کے اس اقدام کا مقصد معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا اور مالی مشکلات کے باعث علاج میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ علاج کی سہولت پینل پر موجود اسپتالوں میں دستیاب ہوگی جبکہ تشخیص سے علاج تک مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی سے مذاکرات کامیاب، این ایف سی فارمولے میں تبدیلی نہیں ہوگی، ذرائع

مفت طبی سہولیات: اس پروگرام کے تحت کینسر کی تشخیص، کیموتھراپی، ریڈی ایشن، سرجری اور ادویات کی فراہمی مکمل طور پر مفت ہے۔

مستحق افراد کی رجسٹریشن: اس اسکیم کا حصہ بننے کے لیے نادرا میں رجسٹریشن لازمی ہے اور یہ سہولت پنجاب کے مستقل رہائشیوں کے لیے ہے۔