بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم (Weather)شدید گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نور پور تھل، دادو 48، اوکاڑہ، بھکر، جیکب آباد، سکھر، خیرپور، تربت میں پارہ 47 ڈگری رہا۔

ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، سرگودھا 45، لاہور، جہلم44، پشاور، ملتان43، اسلام آباد 42، مظفر آباد 40، کوئٹہ39 اور کراچی، گلگت میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:ایشین گیمز 2026ء: پاکستان T20 ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپ دی گئی

اسکردو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔