اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری حکومت قائم رہے گی۔
خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہت سارے معاملات گزشتہ دو یا تین سال سے پینڈنگ پڑے ہوئے ہیں، بہت سارے لوگ یہ کہہ رہے کہ اس قسم کے معاملے پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے، ہم عدالت سے فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پلان بی کا ٹی وی پر نہیں بتا سکتا، پلان بی میں اپنے سینے سے لگا کر رکھوں گا، پاکستان میں ہر الیکشن نے مسائل پیدا کیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے جو مجھے سپورٹ نہیں کرے گا وہ غلط ہے، پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتا، ہم آئین کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک کی تقدیر سے کھیلا جا رہا ہے، ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کے حوالے سے آئین میں کوئی گنجائش نہیں، ہم اس ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں جس کیلئے ہم لڑ رہے ہیں، نواز شریف پاکستان ضرور آئیں گے۔
پنجاب میں ہماری حکومت قائم رہے گی، پلان بی بتا نہیں سکتا،خواجہ آصف








