اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کاموجودہ بنچ اپنامائنڈ ظاہر کرچکا ہے، چیف جسٹس کو احترام کے ساتھ گزارش کریں گے کہ کیس کو نہ سنیں ، نیابنچ بنائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ جس فیصلے کے تحت ہمارے 25ووٹ مائنس کردیئے گئے تھے ،اسی کے تحت ایک پارٹی سربراہ کی ہدایت پر دوسری جماعت کے دس ووٹ مائنس ہوگئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ پارٹی قیادت کا فیصلہ ہے کہ پیر کوسماعت میں جائیں گے، چیف جسٹس کو احترام کے ساتھ گزارش کریں گے کہ کیس کو نہ سنیں ، نیابنچ بنائیں،موجودہ بنچ اپنامائنڈ ظاہر کرچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بنچ کے جج صاحبان کے ہمارے بارے میں خیالات سے سب واقف ہیں ، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ موجودہ ججزکیس نہ سنیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ فل کورٹ بنے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک سے ہمارے سینئر رہنماکی ملاقات نہیں ہوئی ، خٹک نے ہمارے ایک سینئر رہنماسے ملنے کےلئے رابطہ کیا ہے،اب یہ ملاقات ہوگی تو پتہ چلے گا ان کا کیاایجنڈاہے؟۔انہوںنے کہاکہ اگر عمران قبل ازوقت انتخابات چاہتےہیں تو کے پی اسمبلی کیوں نہیں توڑی،اسی طرح انہوں نے پہلے پنجاب اسمبلی کیوں نہیں توڑی؟۔
موجودہ بنچ اپنامائنڈ ظاہر کرچکا ، چیف جسٹس کو احترام کے ساتھ گزارش کریں گے کیس کو نہ سنیں ، راناثنااللہ








