بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی میڈیا مصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا کے مشترکہ مشن کو آگے بڑھائے، صدر چائنا میڈیا گروپ

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور چھونگ چھنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے زیر اہتمام پانچواں سی ایم جی فورم چھونگ چھنگ میں منعقد ہوا۔فورم میں مختلف ممالک کے سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں، ملکی اور غیر ملکی تھنک ٹینکس، اور عالمی کمپنیوں کے تقریباً 300 نمائندوں نے شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ایک عالمی عوامی اثاثہ ہونی چاہیے۔ ” چائنا میڈیا گروپ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ ٹیکنالوجی کی بے پناہ صلاحیت کو مشترکہ بھلائی اور انسانی ترقی کے فروغ کے لیے ایک موثر ابلاغی قوت میں تبدیل کیا جائے۔انہوں نے عالمی میڈیا کے ساتھیوں کو دعوت دی کہ وہ مصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا کے مشترکہ مشن کو آگے بڑھائیں، باہمی سیکھ کے عمل کو فروغ دیں اور کھلے، جامع اور ہم آہنگ عالمی ابلاغی نظام کی تعمیر کے لیے نیا فریم ورک فراہم کریں۔