بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔شیخ رشید

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔عدم اطمینان کی تحریک عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ہوگی ،اپوزیشن نے ووٹ خریدنے کابازار گرم کررکھاہے۔

میری دعاہے خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ حل ہوجائے۔ایساکوئی حادثہ نہ ہوجائے جس کے بعد سب پچھتائیں۔اپوزیشن کے ضمیرفروش مال بنانے کے لیے آرہے ہیں۔میں ان لوگوں میں سے نہیں۔انتہاء کی بلیک میلنگ کی جارہی ہے۔

اپوزیشن جتنامرضی پیسے لگائے عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔الیکشن میں ایک سال رہ گیاہے ایسانہ ہوکہ یہ دس سال لائن میں لگے ہیں۔ابھی عبدالغفور حیدری نے میرے ساتھ زبردستی تصویرکھنچوائی

میری ان سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی ۔بی اے پی ڈنکے کی چوٹ پرعمران خان کے ساتھ ہے۔