بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی حکام اور عوام گزشتہ دوپہر سے ممکنہ امریکی حملوں کیلئے تیار تھے: عالمی میڈیا

عالمی میڈیا(Global media) کے مطابق ایرانی حکام اور عوام گزشتہ دوپہر سے ہی ممکنہ امریکی حملوں کے لئے تیار تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسی وقت سے امریکا کی جانب سے نئے فضائی حملوں کی باتیں سامنے آنا شروع ہو گئی تھیں، گزشتہ روز اور آج صورتحال یہ سمجھی جا رہی تھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ حملوں کا تبادلہ، جو ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے واقعے سے متعلق تھا ختم ہو چکا ہے۔

دونوں فریقوں نے اس معاملے سے متعلق اپنی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم اب امریکا نے ایران پر اپنی نئی فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اور ان کو مذاکراتی عمل سے جوڑ دیا ہے، امریکی فریق بظاہر مذاکرات کی رفتار سے غیر مطمئن اور بے صبر نظر آ رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے مایوس ہوکر کئے: امریکی میڈیا

دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ وہ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کر سکتا جو اس کے مستقبل، خودمختاری اور سلامتی کے لئے نقصان دہ ہو اور نہ ہی وہ ایسا معاہدہ تسلیم کرے گا جو دباؤ اور بمباری کی دھمکی کے تحت مسلط کیا جائے۔