بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس ، پیپلز پارٹی نے فریق بننے کی درخواست دیدی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس میں پیپلزپارٹی نے بھی فریق بننے کیلئے درخواست دیدی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست عدالت میں جمع کرا دی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت ہے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ جمہوریت کیلئےپیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سےڈھکی چھپی نہیں، کیس میں باضابطہ طورپرفریق بنایاجائے۔