بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرائز بانڈز کی نئی قرعہ اندازی، متعدد شہریوں کی قسمت بدل گئی

پشاور اور مظفرآباد میں 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز(Prize bond) کی تازہ ترین قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد متعدد افراد کروڑ پتی اور لاکھوں روپے کے انعامات کے حقدار بن گئے ہیں۔

مظفرآباد میں ہونے والی 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 8 کروڑ روپے کا تھا، جو بانڈ نمبر 810678 کے حامل خوش نصیب کے نام نکلا۔

اسی قرعہ اندازی میں دوسرا انعام، جو کہ 3 کروڑ روپے فی کس تھا، تین افراد نے حاصل کیا۔ ان کے بانڈ نمبرز 159467، 855955 اور 954286 ہیں۔

مزید برآں 660 افراد نے تیسرا انعام جیتا، جن میں ہر کامیاب شخص کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ کامیاب افراد کی مکمل فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پشاور میں ہونے والی 25 ہزار روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں دو افراد نے پہلا انعام جیتا، جس کی مالیت 3،3 کروڑ روپے فی کس تھی۔ ان خوش نصیبوں کے بانڈ نمبرز 009663 اور 845124 ہیں۔

اسی قرعہ اندازی میں دوسرا انعام پانچ افراد کے نام نکلا، جن کے بانڈ نمبرز 187375، 216012، 583887، 747225 اور 763842 ہیں۔ ہر ایک کو ایک کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید برآں 700 افراد کو 3 لاکھ روپے فی کس انعام دیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر بڑی تعداد میں افراد مستفید ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پرائز بانڈ اسکیم عوام میں بچت اور سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس میں ہر قرعہ اندازی کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ خوش نصیب قرار پاتے ہیں۔