قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( PCB) کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہرکردی۔
سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن سٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کے لیے ذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔
مزیدپڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔









