بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش، 30 کے قریب پروازیں منسوخ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی پرواز  30 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ 10 منسوخ پروازیں پی آئی اے کی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیرین ایئر، ایئر سیال، ایئر بلو، امارات ، ایران ایئر ، گلف ایئر ، اتحاد اور سری لنکن ایئر کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 میں 6 گھٹنے تاخیر کا شکار ہے البتہ اب پرواز دوپہر 2 بجے شیڈول کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی اور  کہیں تیز بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے آج صبح 5 بجے تک کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ سب سے زیادہ بارش مسرور  بیس پر 201 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن بھر تیز اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوپہر کے بعد اس کی شدت میں  کمی آنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا ایک اور اسپیل آسکتا ہے۔