بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھاریاں، نہر میں گرنے سے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

کھاریاں(مانیٹرنگ ڈیسک) کھاریاں میں 3 بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران 2  واقعات میں 3 معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیڈ کھوکھراں لنک نہر کنارے پاؤں پھسلنے کے باعث 6 سالہ بچہ ابراہیم نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو نے بتایا کہ اسماعیلہ میں 2 بچے سیم نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشيں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے پل کراس کے دوران پاؤں پھسلنے سے برساتی سیم نالہ میں گر کر ڈوب گٸے۔

پوليس کا کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 6 سالہ ابراہیم، 5 سالہ علی اور 7 سالہ بچی فضہ شامل ہیں۔

اس سے قبل دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے تھے جن کا تعلق تحصیل حضرو سے ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ضلع اٹک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، لوگ گرمی کی وجہ سے دریائے سندھ اور نہروں کا روخ کررہے ہیں۔