بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میزائل واقعہ ،بھارت نے خطے کے امن کوخراب کرنے کی کوشش کی،شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میاں چنوں میں میزائل گرنے کے حوالے سے کہاکہ بھارت نے غیرذمہ دارانہ حرکت کی۔بھارت سے میزائل واقعے کاجواب طلب کررکھاہے توقع ہے کہ بھارت مناسب جواب دے گا۔

عالمی برادری سے بھی امیدہے کہ وہ اس کاجواب دے گی۔بھارت نے خطے کے امن کوخراب کرنے کی کوشش کی ۔میزائل سے نقصان ہوتاتوکون ذمہ دارہوتا۔بھارت کہہ رہاہے ہم نے انکوائری شروع کردی ۔

پاکستان ائیرفورس میں جے ٹین سی طیاروں کی شمولیت ہوئی ۔پاکستان نازک صورتحال میں سب سے بات چیت کررہاہے ۔بلاول بھٹونے کہاتھاکہ کہاں ہے حکومت پاکستان میں بلاول بھٹوکوبتاناچاہتاہوں

یہاں ہے حکومت ۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ مجھے کوئی ترین گروپ دکھائی نہیں دیتا۔کوئی سودابھی کرتاہے تواسے استعفیٰ دیناچاہیے۔بلے کے ٹکٹ پرمنتخب ہونیوالے کوپارٹی لائن فالوکرنی چاہیے ۔22اور23تاریخ کواسلام آبادمیں اہم اجلاس ہونیوالاہے۔