پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عالیہ علی(Aaliya Ali) ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
اداکارہ طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
حال ہی میں عالیہ علی نے ایک لائیو ایونٹ میں اسٹیج اور ریمپ پر پرفارم کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں اداکارہ روایتی لالی ووڈ طرز کے ملبوسات میں ملبوس نظر آئیں اور موسیقی کی دھن پر رقص پیش کیا، ایونٹ میں موجود شرکاء نے ان کی پرفارمنس پر تالیاں بجائیں اور انہیں داد دی۔
View this post on Instagram
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا، متعدد صارفین نے عالیہ علی کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔
کچھ صارفین نے رقص کے انداز کو سادہ قرار دیا، جبکہ بعض نے پرفارمنس کا موازنہ اسکول کی تقریبات میں ہونے والے رقص سے کیا۔
مزیدپڑھیں:ایرانی فٹ بال ٹیم پہلا میچ کھیلنے لاس اینجلس پہنچ گئی
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ علی اپنے آئٹم سانگ اور اسٹیج پرفارمنسز کے حوالے سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے رقص کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں اسٹیج پر پرفارم کرتی ہوں تو لوگوں کی توجہ میری جانب مبذول ہو جاتی ہے۔









