اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک(mustafa malik) نے ایران امریکہ امن معاہدے کوخوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی کوششوں کی ابتدا اور اب اس اہم عمل کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدے سے پاکستان کا مثبت، امن پسند اور ذمہ دار تشخص دنیا کے سامنے مزید اجاگر ہوا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
جسے عالمی برادری تسلیم کر رہی ہے۔مصطفیٰ ملک نے حکومت اور عسکری قیادت کی امن کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کے لیے خدمات کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ امن معاہدہ دنیا کے امن کے لیے انتہائی اہم پیش رفت ہے، جس پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عالمی امن کے لیے ہونے والی ہر مثبت پیش رفت انسانیت کی کامیابی ہے۔مر
مزید پڑھیں:چین کا امریکا، ایران معاہدے کا خیرمقدم، پاکستانی کوششوں کو سراہا
مرکزی ترجمان مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ پاکستان آئندہ بھی امن، بھائی چارے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔









