بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹک: سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (CCD) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، ایس ایم جی رائفلز، گولیاں اور بارودی موادبرآمد کرلیا گیا۔

مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے بجٹ عاشورہ محرم سے قبل منظور کرانے کی حکمت عملی مرتب کرلی

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے عناصر کا سراغ لگایا جاسکے۔