سلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت علی طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔مشترکہ اجلاس پیر کے روز ہوگا جس کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی ریڈ اور ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر حکمت عملی پر بھی مشاورت بھی کی جائے گی۔
عدم اعتماد کی حکمت عملی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب








