بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہنوئی سے شادی کی خواہشمند لڑکی نے ماں کیساتھ ملکر بہن کے کھانے میں زہر ملا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پہاڑ  پور کی حدود گاؤں لاڑ  میں بہنوئی سے شادی کی خواہشمند خاتون نے ماں کے ساتھ مل کر بہن کے کھانے میں زہر  ملا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بستی زینگراں والی گاؤں لاڑ کی رہائشی خاتون نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری ہمشیرہ جو کہ میرے خاوند سے شادی کی خواہشمند تھی، نے میری والدہ کی ملی بھگت سے میرے کھانے میں زہر ملا کر مجھے دیا۔

خاتون کے مطابق زہر سے میری حالت غیر ہوگئی اور میرا 4 ماہ کا حمل بھی ضائع ہو گیا۔

تھانہ پہاڑ پور پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔