فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup2026) 2026 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اپنے پہلے میچ میں الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔
میچ کے ہیرو لیونل میسی رہےجنہوں نےہیٹرک اسکور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک اپنے نام کر لی، ارجنٹینا نے الجزائر کو0-3 سے شکست دے دی۔
میسی نےمیچ میں تینوں گول اسکورکیےاوراپنی ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ اس شاندارکارکردگی کے ساتھ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سےزیادہ 16 گول کرنے والےکھلاڑیوں کی فہرست میں جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے برابر آگئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران امریکا معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل، میزبانی پاکستان کرے گا
یہ مقابلہ میسی کے لیےایک اورتاریخی موقع بھی تھا کیونکہ انہوں نے ارجنٹینا کی جانب سے اپنا 200واں بین الاقوامی میچ کھیلا اورچھ مختلف ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔









