فرانس کے شہر ایویان (Evian)لے باں میں منعقدہ 52 ویں جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت بحث کا موضوع بن گئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی۔
جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبینہ طور پر نظرانداز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اجلاس کے دوران دنیا کے طاقتور ترین رہنماؤں کی موجودگی میں پیش آنے والے اس مبینہ واقعے نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کی توجہ فوری طور پر اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔
#BREAKING: Just in, Indian PM Narendra Modi got ignored by US President Donald Trump during the G7 Summit 2026. pic.twitter.com/ANqlOBAaKp
— Ironclad (@NavCom24) June 16, 2026
وائرل ہونے والے ان مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے متوجہ ہونے کی کوشش کے باوجود امریکی صدر آگے بڑھ جاتے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ144 نافذ، 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد
سفارتی تجزیہ کار اسے دونوں رہنماؤں کے درمیان سرد مہری سے تعبیر کررہے ہیں، اس مبینہ واقعے کو موجودہ سفارتی تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ابھی تک دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ یا سرکاری دفاتر کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بین الاقوامی پریس میں اس وائرل لمحے پر بحث کا سلسلہ عروج پر ہے۔









