بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایکسٹینشن پر سوالات، عدالت میں جج اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

ایک سینئر تجزیہ کار نے صحافی اور کالم نگار مزمل سہروردی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات خالد مقبول صدیقی( Khalid Maqbool Siddiqui) کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ خالد مقبول صدیقی نے نومبر میں اپنی مدت ملازمت میں توسیع حاصل کی،

تاہم بعد ازاں مارچ میں دوبارہ توسیع کے لیے رجوع کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نئی درخواست کے بارے میں زیادہ تر متعلقہ حلقوں کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

گفتگو کے دوران تجزیہ کار نے دعویٰ کیا کہ عدالتی کارروائی کے دوران جج نے سفیر سے استفسار کیا کہ انہیں مزید توسیع کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہےتو خالد مقبول صدیقی نےجواب دیا کہ وہ ایران سے متعلق اہم سفارتی معاملات اور علاقائی صورتحال میں مصروف ہیں اور ان کا کردار اس حوالے سے اہم ہے۔

مزیدپڑھیں:کشمیری دھرنے ختم کرکے بامقصد مذاکرات کریں ،نواز شریف کی اپیل

انہوں نے کہا کہ بعد میں اپریل میں ہونے والی سماعت کے دوران خالد مقبول صدیقی کو اکتوبر تک توسیع مل گئی، جس کے بعد یہ معاملہ سیاسی اور سفارتی حلقوں میں زیر بحث آ گیا۔

تاہم ان دعوؤں کے حوالے سے تاحال نہ تو خالد مقبول صدیقی، حکومت یا کسی سرکاری ادارے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی عدالتی ریکارڈ کے ذریعے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ہو سکی ہے۔