اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم ق لیگ کے رہنما ء اوروفاقی وزیرمونس الٰہی نےوزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کے ق لیگ پربلیک میلنگ کے الزام پرسخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید اس جماعت کے لیڈران پرالزامات لگارہے ہیں .
جن کے بزرگوں سے وہ دورہ طلب علمی میں ’’خرچہ‘‘ لیاکرتے تھے۔ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں مونس الٰہی نے کوئٹہ میں شیخ رشید کی طرف سے ق لیگ پرپنجاب میں پانچ ووٹوں کی بنیادپربلیک میل کرنے کاالزام لگایاتھا۔