راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اندرونی و بیرونی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سرحدوں، داخلی، مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
بیان کے مطابق سپہ سالار نے انسدادِ دہشتگردی آپریشن میں کامایبیوں کو سراہا اور ملکی دفاع، جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بارش اور سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشن کی تعریف کی جبکہ شرکاء نے بحالی، ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف کی زیر صدارت اہم کور کمانڈر کانفرنس، اندرونی سیکورٹی کا جائزہ








