اسلام آباد ، سٹیٹ بینک(State Bank) آف پاکستان کے مطابق 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہے۔
مزید پڑھیں:امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر میرا موقف مختلف تھا، مجتبیٰ خامنہ ای
سٹیٹ بینک کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔









