بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معاہدے کے تیل کی قیمتوں اور اسٹاک مارکیٹس پر مثبت اثرات خوش آئند ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے پورے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے فوراً بعد مشرق وسطیٰ میں تمام محاذوں پرمکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر نئے معاہدے کے تناظر میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکا امن کے لیے پرعزم ہے اور ہم مشرق وسطیٰ کے خطے میں ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے مذاکرات کو خوبصورتی سے برقرار رکھیں اور منطقی انجام تک پہنچائیں۔

مزیدپڑھیں:پشاور: مالی سال 2026/27 بجٹ کی منظوری کےلیے خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس جاری

ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک کے اوپر جانے سمیت جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوش آئیند ہے۔