بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوول ٹیسٹ: کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار

اوول ٹیسٹ (Oval Test)کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی۔

اوول میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں پہلے دن کی کارکردگی حوصلہ افزا تھی لیکن دوسرے دن ناقص حکمت عملی ایک اہم کیچ ڈراپ ہونے اور گلین فلپس کی شاندار سنچری نے میچ کا رخ بدل دیا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 291 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے 391 رنز بنا کر ختم کی۔

انگلینڈ کی جانب سے ایمیلیو گے نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ قائم مقام کپتان جو روٹ نے 46 رنز بنائے لیکن ٹیم اچانک دباؤ کا شکار ہو گئی اور 35 رنز کے اندر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ: سیکیورٹی کی سنگین ناکامی، متعدد شائقین بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھس گئے

بین ڈکٹ کا رن آؤٹ بھی انگلینڈ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا جو ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں وہ وکٹ سے محروم ہو گئے۔

بعد ازاں میٹ ہنری نے روٹ اور ہیری بروک کو لگاتار آؤٹ کر کے انگلینڈ کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔

دن کے اختتام پر انگلینڈ 222 رنز پر 6 وکٹیں کھو چکا تھا اور اب بھی 169 رنز کے خسارے میں ہے۔