بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر(Israeli Ambassador) نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے، ہم اسے کسی مثبت مذاکراتی فریق کے طور پر نہیں دیکھتے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے بھارت اور اسرائیل کی قیادت کو شدید بے چین کر دیا ہے۔

ایران امریکا امن معاہدہ ناکام بنانے کیلئے یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ پھر سامنے آگیا اور بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر کی حالیہ گفتگو نے بھارت اوراسرائیل کے مذموم عزائم کو بے نقاب کردیا

مزیدپڑھیں:کمپیوٹر سائنس کے طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے ایک بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتےہوئے کہا “پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے اور ہم اسے کسی مثبت مذاکراتی فریق کے طور پر نہیں دیکھتے۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک آگے بڑھیں، نہ کہ پاکستان جیسا کوئی ملک۔ ہم پاکستان کو ان ممالک میں شمار ہی نہیں کرتے جنہیں ہم اس عمل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔”

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی لبنان کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی کوششوں کے لیے شدید خطرناک قرار دے چکے ہیں۔

معروف ماہرِ بین الاقوامی امور عمر کریم کا اس صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران جیسے حریفوں کے درمیان پیغام رسانی میں انتہائی مرکزی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے اس شاندار سفارت کاری کے ذریعے دنیا کو ایک تباہ کن جنگ کے شعلوں میں گرنے سے بچایا ہے، اور یہی کامیابی بھارت اور اسرائیل کو ہضم نہیں ہو پا رہی۔