بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیٹ پر ناشائستہ مواد پوسٹ کرنے پر ایرانی گلوکارہ کو 74 کوڑوں کی سزا

ایران کی ایک عدالت(Court) نے گلوکارہ پرستو احمدی اور کاروان سرائے کنسرٹ کے مزید 8 ارکان کو 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

بی بی سی کے مطابق گلوکارہ پر دو سال کے لیے ملک چھوڑنے اور فن سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ایران کے صوبہ قم کی ایک عدالت نے سنایا۔ اسلامی قانون کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے ہر رکن کو یکساں سزا سنائی۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا کا 2.17 ٹریلین کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ، کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر

عدالت نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ قومی میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔ سزا پانے والوں پر الزام ہے کہ انھوں نے انٹرنیٹ پر فحش اور ناشائستہ مواد پوسٹ کر کے عوام کی حیا کو مجروح کیا۔