بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹرماہ نور کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور(Mahnoor) کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی اسپتال میں مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصرپر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے بعد ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

مزیدپڑھیں:مہنگائی کی اصل وجہ مہنگی بجلی :سابق ایم ڈی پیپکو

پولیس کے مطابق واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا تھا،ڈاکٹر ماہ نور کو بچاتے ہوئے اسپتال کا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی شدید زخمی ہوا تھا جو کوئٹہ میں زیرِ علاج رہا جبکہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو کراچی منتقل کر دیا گیا تھا۔