بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احمق سمجھیں، ہم نے ایران جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، ٹرمپ

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہیوئے کہا کہ احمقوں کو سمجھنا چاہیے، ہم نے ایران جنگ(Iran War) میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران فوجی لحاظ سے مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، اوباما نے تو صرف انہیں اربوں ڈالر نقد دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دائیں بازو کے احمق اور ڈیموکریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اوباما نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردی کے سرپرست ایران کو قابو کرنے کے لیے امریکی فوج کا درست استعمال نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوباما اور بائیڈن کمزور اور غیرمؤثر رہنما ثابت ہوئے، ایران کے نزدیک اوباما، بائیڈن قابل احترام نہیں تھے اور اس معاملے میں وہ 100 فیصد درست تھے۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ: جعلی الاٹمنٹ کالعدم، 800 ایکڑسرکاری زمین واگزار

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران 47 سال تک ہر طرح کے اقدامات سے بچ نکلتا رہا پھر میں آیا اور سب کچھ بدل گیا، امریکا اب واپس آگیا ہے۔