پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کےلیے وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔واضح رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:تہران میں محسن نقوی، عباس عراقچی سے ملاقات،معاہدے پر تبادلہ خیال
خیال رہے کہ حالیہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔








