بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیتن یاہو نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے دیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو(Natinyahoo) اور اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے۔اسی دوران اسرائیلی وزارت خارجہ کا حزب اللّٰہ(Hizbullah) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جس کے ردعمل میں اسرائیلی جنگی جہازوں نے جنوبی لبنان میں حملے کیے ہیں۔

اس سے پہلے حزب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم لبنان پر قبضے کی اسرائیلی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

ایک بیان میں حزب اللّٰہ نے کہا کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں نباتیہ کی طرف بڑھتے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: نورا فتیحی کی اہم میچ کے متعلق پیشگوئی توجہ کا مرکز بن گئی

وہ جمعے سے نئی جنگ بندی پر عمل پیرا ہیں، لیکن اسرائیل نے حملوں کی شدت بڑھا دی ہے۔ حزب اللّٰہ ان حملوں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔