بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ(Switzerland) کے شہر برگن سٹاک(Bergenstock) میں ہوں گے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر کے نمائندے شریک ہوں گے۔

مذاکراتی بیٹھک کیلئے فریقین کے وفود کی برگن سٹاک آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی وفد بھی باقر قالیباف کی قیادت میں برگن سٹاک پہنچ چکا ہے، ایرانی وفد کو ’میناب 168‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:لبنان پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری، گزشتہ روز کے حملوں میں 20 افراد شہید

ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں، جبکہ امریکی نائب صدر بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر مذاکرات میں شرکت کریں گے۔