بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشہور بھارتی اداکار نے بیٹی کا چہرہ دکھا دیا

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار رام چرن(Ram Charan) اور ان کی اہلیہ اپاسنا کامینینی نے اپنی بیٹی کلین کارا کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

پیدائش کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کا پورا چہرہ دنیا کے سامنے واضح طور پر پیش کیا، اس سے پہلے وہ ہمیشہ بیٹی کا چہرہ چھپاتے رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:یونان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں اور عمارتوں سے نکل آئے، خوف و ہراس

دونوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت فیملی تصویر شیئر کی جہاں انہیں اپنی بیٹی کو گود میں لیے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’’سالگرہ مبارک ہو کلین کارا، ہماری انمول جان‘‘

رام چرن اور اپاسنا جون 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور شادی کے 11 سال بعد جون 2023 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی ‘کلین کارا’ کی پیدائش ہوئی تھی