بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد ،قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے،قاسم سوری

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرقوم وزیراعظم کے ساتھ ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے دن تحریک انصاف کے کارکن ڈی چوک جمع ہونگے ۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے عالمی طاقتوں کو NO کیا ۔ قوم کو سیاسی شعور دینے کے ساتھ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے کا حوصلہ دیا ۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملک کی خود مختاری ، آزاد خارجہ اور معاشی پالیس کی بات کی ہے ۔ ہمسایوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں ۔