پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن اسٹاک میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار(Negotiation Deadlock) ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر ایرانی وفد نے شدید احتجاج کیا، ایرانی وفد نے امریکی فریق کے سامنے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔ وفد مذاکراتی میز چھوڑ کر چلا گیا۔

ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ممبر کی ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لبنان میں جنگ نہیں رکتی تو باقی معاملات پر بھی مذاکرات نہیں ہونگے۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران فوری طور پر لبنان میں اپنے پراکسیز کو مسائل پیدا کرنے سے روکے، اگر ایران نے ایسا نہیں کیا تو ہم ایران سخت حملے کریں گے، جس طرح ہم نے پچھلے ہفتے کیا تھا، بلکہ حملہ اس سے بھی شدید ہوگا۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ مدبر اور امن پسند شخصیت ہیں، شہباز شریف
دوسری جانب فوکس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو انھیں مکمل طور پرتباہ کردوں گا، آبنائے ہرمز بند کی تو تباہ کن ردعمل دیں گے۔ ان کے پاس ملک نہیں رہے گا۔








