ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی(Ibrahim Razai) نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور بڑھکوں کی تاثیر اب ختم ہوچکی ہے۔
ابراہیم رضائی نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شکایت کر رہے ہیں۔

’ویری گُڈ، وی لو پاکستان‘، وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کے سوال پر جواب
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دھمکا رہے ہیں، آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال کر اس کے محافظ فرشتے بن سکتے ہیں۔
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور بڑھکوں کی تاثیر اب ختم ہوچکی ہے،آپ ایسا کرنا تو چاہتے تھے لیکن کر نہ سکے۔
مزید پڑھیں:ایران امریکہ مذاکرات عالمی سلامتی کیلئے اہم اور تاریخی ہیں، قطری وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس صلاحیت ہوتی تو دوران جنگ ہرمز کا کنٹرول چند لمحوں کےلیے ہی سہی سنبھال لیتے۔








