فرانس ،انگلینڈ اور ویلز میں شدید گرمی کے بعد برطانوی محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کر دی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گرمی کی لہر(Heat waves) کے دوران درجہ حرارت 30 اور بعض مقامات پر 38 سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ ، ریڈ وارننگ کا مطلب ہے کہ جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، بجلی، روڈ اور ریلوے نظام بند ہوسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور ملک کے نصف سے زائد علاقوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنوب مغربی فرانس میں شدید گرمی کے باعث تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین، اٹلی، بیلجیم اور برطانیہ میں بھی شدید گرمی کی وارننگ جاری ۔ مغربی فرانس میں شدید گرمی کے باعث 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
پیرس سے برطانوی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث سیکڑوں اسکول بند کر دیے گئے، فرانس کے 96 ریجن میں سے 49 میں شدید گرمی کا ریڈ الرٹ نافذ ہے۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان حکومت، پیپلز پارٹی، ن لیگ، آئی پی پی میں اتحاد ہوگیا، ذرائع
برطانوی میڈیا کے مطابق مغربی فرانس کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، گرمی کے باعث متعدد ٹرین سروسز بھی محدود کر دی گئی ہیں۔








