ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) میں تاریخ رقم کردی، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے دوران آسٹریا کے خلاف میچ کا پہلا گول کیا جو ان کا مجموعی طور پر 6 ایونٹس میں 17واں گول تھا۔

اس کے ساتھ ہی لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 گولز کا ریکارڈ توڑا ہے۔
مزید پڑھیں:باڑہ کے خستہ حال کمرے سے فرینچ خاتون اور بچے بازیاب: ’شوہر گرفتار
خیال رہے کہ اس فہرست میں برازیل کے رونالڈو 15 گولز کے ساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔








