بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین 6جولائی کو، 3 روزہ تعطیل کا اعلان،ایرانی ٹی وی

ایران کی حکومت نے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین کی تقاریب(Funeral Ceremonies) کے سلسلے میں دارالحکومت تہران میں تین روزہ تعطیل کا اعلان کردیاہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور تدفین اور دعائیہ تقاریب کے انچارج حسن حسن زادہ نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین اور نماز جنازہ ہفتہ اور اتوار بمطابق 4 اور 5 جولائی 2026 کو تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں ہوگی۔

یاد رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ فروری میں امریکا اور سرائیل نے حملے میں شہید ہوگئے تھے، ان کے ساتھ خاندان کے متعدد افراد، پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت اور دیگر اہم رہنما شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:بھارتی نژاد برطانوی اداکار سائرس پٹیل نے بھی اسلام قبول کرلیا

پاکستان کی ثالثی میں اپریل میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی اور بعد ازاں دو روز قبل سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے اور مستقبل میں معاملات طے کرنے کے لیے اہم کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔