بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واشنگٹن میں جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حزب اللّٰہ

لبنان (lebanon)میں حزب اللّٰہ کے رکن پارلیمان حسن فضل اللّٰہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

واشنگٹن میں امریکا، اسرائیل اور لبنان فریم ورک معاہدے پر دستخط پر ردعمل دیتے ہوئے حسن فضل اللّٰہ نے کہا کہ مزاحمت کے بغیر کچھ بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ لبنانی حکام کے ہر اقدام کا مقابلہ کرے گی، حزب اللّٰہ اپنے ہتھیاروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے تیار رکھے گی۔

مزیدپڑھیں:تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا، امریکی نائب صدر

حزب اللّٰہ کے رکن پارلیمان حسن فضل اللّٰہ نے مزید کہا کہ لبنانی حکام کو ان کے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے۔